ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم ”دی وائلڈ لائف “کا ٹریلر جاری

پیر 21 مارچ 2016 11:59

ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم ”دی وائلڈ لائف “کا ٹریلر جاری

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) ہالی وڈ اینی میڈڈ فلم دی وائلڈ لائف کا شراتوں بھرا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔فلم کی کہانی نوجوان لڑکے دوبنسن کے گرد گھومتی ہے جو سمندری جہاز پر سوار ہوکر نکلتا ہے،لیکن طوفان اسے آگے نہیں بڑھنے دیتا۔

(جاری ہے)

جان بچانے کے لیے بیچ سمندر میں بنے جزیرے پر پڑاوٴ ڈالتا ہے جہاں اس کی جانوروں کے ٹولے سے ملاقات ہوتی ہے۔طوطا، بلی ،بکرا اور گرگٹ مل کر بناتے ہیں پلان اس بن بلائے مہمان کو مزہ چھکانے کا جو اس کے ہر کام میں ٹانگ اڑاتے ہیں۔ وہ دھماچوکڑی مچاتے ہیں کے دوبنسن کا دو منٹ بھی رکنا دشوار ہوجاتا ہے۔فلم میں اور کیا کیا ہنگامہ ہوگ، یہی جاننے کے لئے بس 9 ستمبر تک کا انتظار کرنا ہوگا۔

وقت اشاعت : 21/03/2016 - 11:59:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :