بین ایفلک نے بیٹ مین کے کردار کو مشکل ترین قرار دیدیا

پیر 21 مارچ 2016 13:07

بین ایفلک نے بیٹ مین کے کردار کو مشکل ترین قرار دیدیا

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) ہالی ووڈ سٹار بین ایفلک اپنی نئی آنے والی فلم ”بیٹ مین ورسز سپر مین، ڈان آف جسٹس“میں بیٹ مین کا کردار اداکرتے نظر آئیں گے۔اداکار کا کہنا ہے کہ بیٹ مین جیسے سپر ہیروکے کردار کی ادائیگی بے حد مشکل اور پر خطر کام ہے۔اداکار نے میڈیا نمائندگا ن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بذات خود بھی اس کردار کے بہت بڑے مداح ہیں۔

(جاری ہے)

علا وہ ازیں اس کردار کو نبھاتے ہوئے انھیں ذیادہ مشکل اس لئے بھی پیش آئی کیونکہ اس کردار کو منجھے ہوئے اداکار ادا کر چکے ہیں۔آرگو سٹار کا کہنا تھا کہ انھوں نے بیٹ مین کے کردار کی ادائیگی کیلئے خصوصی تربیت بھی حاصل کی تاکہ فلم میں حقیقت کا رنگ نظر آسکے۔اداکار کا کہنا ہے کہ انکے پرستارانھیں بیٹ میں کے کردار میں لازماً پسند کریں گے کیونکہ جہاں اس سپر ہیرو کے پاس بے شمار طاقتیں ہیں وہیں وہ خطرے سے دوچار عام انسان بھی ہے۔

وقت اشاعت : 21/03/2016 - 13:07:23

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :