فیمیل سپر ہیرو کا کردار ادا کرنے کا کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا‘گل گیڈٹ

پیر 21 مارچ 2016 13:13

فیمیل سپر ہیرو کا کردار ادا کرنے کا کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا‘گل گیڈٹ

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) معروف اداکارہ گل گیڈٹ کا کہنا ہے کہ ہمیشہ سے میل اداکاروں کو ہی سپر ہیرو کے روپ میں دیکھا جاتا ہے تاہم ایسا پہلی با رہواکہ انھیں فیمیل سپر ہیرو کے کردار میں کاسٹ کیا گیا ہے۔پیپلز میگزین کی رپورٹ کے مطابق 30سالہ اسرائیلی اداکارہ کا کہنا ہے کہ آجکل کے لڑکو ں اور لڑکیوں کیلئے خواتین کو مضبوط کردار میں دیکھنا اہمیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ وہ بے حد خوش ہیں انھیں پہلی مرتبہ کسی فلم میں فیمیل سپر ہیرو کا کردار ادا کرنے کا موقع میسر آیا۔انھوں نے بتایا کہ وہ سپر مین ورسز بیٹ مین میں سپر فیمیل ہیرو کے کردار میں نظر آئیں گی۔ اداکارہ کا کہناتھا کہ اس فلم کی کہانی مختلف ہونے کے ساتھ شاندا ر بھی ہے ،اور انھیں قوی امید ہے کہ فلم دیکھنے والے اسے لازماً پسند کریں گے۔ گیڈٹ نے بتایا کہ انھوں نے انتہائی پسماندہ علاقے میں پرورش پائی اور کبھی تصور بھی نہ کیا تھا کہ زندگی میں فیمیل سپر ہیرو کا کردار ادا کریں گی۔ انکا کہنا تھا کہ ان کے لئے اتنے بڑے کردار کی پیشکش کسی اعزاز سے کم نہیں ہے

وقت اشاعت : 21/03/2016 - 13:13:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :