امیتابھ نے ترانہ پڑھنے پر 4 کروڑ روپے نہیں لیے، سارو گنگولی کی وضاحت

پیر 21 مارچ 2016 13:31

امیتابھ نے ترانہ پڑھنے پر 4 کروڑ روپے نہیں لیے، سارو گنگولی کی وضاحت

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مارچ۔2016ء) پاکستان کے خلاف ورلڈ ٹوئنٹی 20 میچ کے موقع پر بھارتی قومی ترانہ پڑھنے پر امیتابھ بچن کی جانب سے 4 کروڑ روپے وصول کرنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کے بعض میڈیا ذرائع دعویٰ کررہے ہیں کہ امیتابھ نے ترانہ پڑھنے کے 4 کروڑ روپے وصول کیے تاہم کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے صدر اور سابق کپتان ساروگنگولی اس کی تردید کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ امیتابھ کی جانب سے رقم لینے کی بات درست نہیں بلکہ انھوں نے تو اپنے سفری اخراجات، ہوٹل کے بل اور میچ کے ٹکٹ تک کی رقم اپنی جیب سے ادا کی بلکہ میں نے تو خود ان سے درخواست کی تھی کہ وہ کچھ رقم لے لیں مگر امیتابھ نے کہا کہ میں نے یہ سب محبت میں کیا اور رقم نہیں لوں گا۔

وقت اشاعت : 21/03/2016 - 13:31:41