فیس بک انتظامیہ نے قندیل بلوچ کا پیج ختم کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 22 مارچ 2016 11:02

فیس بک انتظامیہ نے قندیل بلوچ کا پیج ختم کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 مارچ 2016ء) : سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر پاکستان کی متنازعہ اداکارہ اور ماڈل قندیل بلوچ گذشتہ کچھ دنوں میں خاصی زیربحث رہی ہیں جس کی وجہ ان کی نازیبا حرکات اور نازیبا رقص کی ویڈیوز ہیں جو انہوں نے پاک بھارت ٹاکرے کے دوران اپ لوڈ کیں۔ قبدیل بلوچ کی جانب سے اپ لوڈ کی گئی ان ویڈیوز کے بعد عوام میں شدید غم و غصے کی لہر پائی گئی جس کے بعد بیشتر سوشل میڈیا صارفین نے فیس بُک انتظامیہ سے درخواست کی کہ وہ قندیل بلوچ کا آفیشل پیج فیس بُک سے ختم کر دیں۔

(جاری ہے)

فیس بُک انتظامیہ کی جانب سے دئے گئے نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ قندیل بلوچ کے آفیشل پیج پر نظر ثانی کے بعد بے حیائی کو فروغ دینے کے پیش نظر اسے بلاک کر دیا گیا ہے جبکہ اس ضمن میں قندیل بلوچ کے آفیشل پیج کو بھی نوٹی فکیشن بھیجا گیا تاہم انہیں اس بات سے آگاہ نہیں کیا گیا کہ کس صارف نے ان کے پیج کو رپورٹ کیا تھا۔ واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک کی انتظامیہ صارفین کی جانب سے رپورٹ کیے مواد اور پیجز یا پروفائلز کا جائزہ لینے کے بعد اسے سائٹ سے ختم اور ڈیلیٹ کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

فیس بک انتظامیہ نے قندیل بلوچ کا پیج ختم کر دیا
وقت اشاعت : 22/03/2016 - 11:02:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :