فیس بک انتظامیہ نے قندیل بلوچ کا بلاک کیا گیا پیج بحال کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 22 مارچ 2016 13:16

فیس بک انتظامیہ نے قندیل بلوچ کا بلاک کیا گیا پیج بحال کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 مارچ 2016ء) : گذشتہ دنوں میں اپنی متنازعہ اور غیر مناسب ویڈیوز سے زیر بحث آنے والی پاکستان کی متنازعہ اداکارہ اور ماڈل قندیل بلوچ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر آفیشل پیج فیس بُک انتظامیہ کی جانب سے ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا جس سے متعلق فیس بُک انتظامیہ نے مذکورہ پیج رپورٹ کرنے والے صارفین کو بذریعہ نوٹی فکیشن آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

تاہم اب فیس بُک انتظامیہ نے قندیل بلوچ کا پیج دوبارہ سے بحال کر دیا ہے۔ قندیل بلوچ کا پیج متنازعہ مواد اور ویڈیوز ہٹانے کی شرط پر بحال کیا گیا۔ فیس بُک انتطامیہ نے پیج پر موجود متنازعہ مواد ہٹانے کے بعد باقاعدہ جائزہ لیا جس پر قندیل بلوچ کا پیج بحال کر دیا گیا ہے۔قندیل بلوچ نے مداحوں کو دئے گئے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آج سے مزید کوئی ویڈیو اپ لوڈ نہیں کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 22/03/2016 - 13:16:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :