ریزی ودھرسپون 40 برس کی ہوگئیں

منگل 22 مارچ 2016 14:09

ریزی ودھرسپون 40 برس کی ہوگئیں

لاس اینجلس۔ 22 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 مارچ۔2016ء) ہالی وڈ اداکارہ ریزی ودھرسپون 40 برس کی ہوگئی۔ ریزی ودھرسپون نے اپنی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار دعوت کا اہتمام کیا جس میں ہالی وڈ کی سرکردگی شخصیات نے شرکت کی۔ دعوت کا اہتمام پیر اور منگل کی درمیانی شب کیلی فورنیا کے مقام وارویک میں کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ریزی نے اس موقع پر چمکدار ڈریس زیب تن کر رکھا تھا اور بے حد مسرور نظر آرہی تھیں ۔

ان کی دعوت میں گلوکار کیتھ اربن نے خصوصی طور پر ایک گانا گایا جس کی تاپ پر سب مہمانوں نے رقص بھی کیا۔ ریزی نے اپنی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر فوری طور پر انسٹا گرام پر شیئرز کیں۔ ان تصاویر میں ٹیلر سوئفٹ ‘ جنیفر میئر ‘ کیٹ ہڈسن ‘ جنیفر اینسٹن ‘ رابرٹ جونیئر ڈونئی اور میتھیو میک کناگی وغیرہ نمایاں نطر آرہے ہیں ‘ ریزی ی پارٹی رات دو بجے ختم ہوئی۔

وقت اشاعت : 22/03/2016 - 14:09:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :