تریبیکا فلم فیسٹیول میں ”ٹیکسی ڈرائیور“ کی نمائش کی جائے گی

منگل 22 مارچ 2016 14:14

تریبیکا فلم فیسٹیول میں ”ٹیکسی ڈرائیور“ کی نمائش کی جائے گی

لاس اینجلس۔ 22 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 مارچ۔2016ء) اس سال تریبیکا فلم فیسٹیول میں اداکارہ جوڈی فوسٹر اور اداکار رابرٹ ڈی نیرو کی جوانی کی فلم ”ٹیکسی ڈرائیور“ کی نمائش کی جائے گی۔ مذکورہ فلم 40 سال قبل 1976ء میں ریلیز ہوئی اور بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

ماضی کی اس فلم کی سکریننگ کے لئے رابرٹ ڈی نیرو ‘ جوڈی فوسٹر ‘ البرٹ بروکس ‘ لیونارڈ ہیرس ‘ پیٹر بوائل اور سیبل شپرڈ اکٹھے ہوں گے اور انٹرویوز بھی دیں گے۔

فلم کے ہدایتکار مارٹن سوریس بھی میلے میں آئیں گے۔ فلم ٹیکسی ڈرائیور بننے کے وقت جوڈی فوسٹر کی عمر محض 13 برس تھی جن کا کہنا تھا کہ 1976ء کا نیو یارک آج کے نیویارک سے بہت مختلف تھا جس کی سڑکوں پر فلم کی بیشتر عکسبندی مکمل کی گئی تھی۔

وقت اشاعت : 22/03/2016 - 14:14:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :