پاکستان جسٹس پارٹی نے غلط قومی ترانہ پڑھنے پر گلوکار شفقت امانت کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دیدی

منگل 22 مارچ 2016 21:37

پاکستان جسٹس پارٹی نے غلط قومی ترانہ پڑھنے پر گلوکار شفقت امانت کیخلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دیدی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء) پاکستان جسٹس پارٹی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل غلط قومی ترانہ پڑھنے پر گلوکار شفقت امانت علی کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست جمع کرا دی ،اعانت جرم میں چیئرمین پی سی بی شہر یار خان اور بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کیخلاف بھی کارروائی کیلئے لکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان جسٹس پارٹی کے سربراہ منصف اعوان ایڈووکیٹ کی طرف سے تھانہ پرانی انار کلی میں جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارت میں غلط قومی ترانہ پڑھنے سے 20کروڑ عوام کے جذبات مجروح ہوئے اور اس سے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی۔ غلط ترانہ پڑھنے پر گلوکار شفقت امانت علی کیخلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ PPC،124-Aسمیت دیگر متعلقہ قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ اعانت جرم میں چیئرمین پی سی بی شہر یار خان اور بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

وقت اشاعت : 22/03/2016 - 21:37:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :