مستقبل میں بھی اچھی فلموں میں کام کرتی رہوں گی‘ عائشہ عمر

بدھ 23 مارچ 2016 12:27

مستقبل میں بھی اچھی فلموں میں کام کرتی رہوں گی‘ عائشہ عمر

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء)اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ مستقبل میں بھی اچھی فلموں میں کام کرتی رہوں گی،” بلبلے “ میں میرا کردار اس قدر مقبول ہوا کہ لوگ مجھے اصل نام کی بجائے ” خوبصورت “ کے کردار سے جاننے لگے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں عائشہ عمر نے کہا کہ بچوں کے پروگرام سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور پھرموسیقی کی طرف رجحان زیادہ ہو گیا ۔

(جاری ہے)

اسکے بعد ماڈلنگ اوراداکاری نے اپنی طرف متوجہ کر لیا اور اب فلموں میں بھی کام کر رہی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ شہرت ڈرامہ سیریل ”بلبلے “سے حاصل ہوئی اور میردار کردار اس قدر مقبول ہوا کہ لوگ میرا اصل نام بھول کر مجھے ”خوبصورت “ کے نام جاننے لگے ہیں اور یہ ڈرامہ سیریل بڑوں کے ساتھ بچوں کے لئے بھی یکساں مقبول ثابت ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ میوزک میری پہلی ترجیح ہے البتہ اس کے ساتھ اچھے موضوعات پر بننے والی فلموں میں بھی کام کرتی رہوں گی ۔

وقت اشاعت : 23/03/2016 - 12:27:56

Rlated Stars :