شاہ رخ خان نئی فلم میں بونے کا کردار ادا کریں گے

بدھ 23 مارچ 2016 12:27

شاہ رخ خان نئی فلم میں بونے کا کردار ادا کریں گے

ممبئی ۔ 23 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 مارچ۔2016ء) بالی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نئے انداز میں جلوہ گر ہونگے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی منفردکرداروں میں ڈھلنے کے بعداب کنگ خان آنند ایل رائے کی نئی بالی ووڈ فلم میں بونے کے کردار میں جلوہ گر ہونگے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آنند ایل رائے کا کہنا تھا کہ یہ فلم رومانوی اور مزاح سے بھر پور فلم ہو گی جس میں باقاعدہ طور پرکسی اداکارہ کے نام کا فیصلہ نہیں کیا گیا لیکن امید کی جارہی ہے کنگنا رناوت اس فلم میں شاہ رخ خان کے مد مقابل مرکزی کردار ادا کریں گی۔

وقت اشاعت : 23/03/2016 - 12:27:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :