انڈیانا جونز کی نئی فلم کی نمائش کینز فلم فیسٹول میں ہو گی

پیر 7 اپریل 2008 12:17

کینز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل۔2008ء) ہالی وڈ کی مشہور فلم انڈیانا جونز کی سیریز کی نئی فلم’ دی کنگڈم آف دی کرسٹل سکل‘ ریلیز کے لئے تیار ہے اور اسے کینز فلم فیسٹول میں بائیس مئی کونمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔انڈیانا جونز سیریز کی یہ نئی فلم اٹھارہ سال کے وقفے کے بعد بنائی گئی ہے ،اس سے قبل انڈیانا جونز کی آخری فلم انیس سو نوے میں سامنے آئی تھی۔

(جاری ہے)

فلم میں کام کرنے والے اداکار جون ہنٹ نے ایک ٹی وی شو میں انڈیانا جونز کا کردار ادا کرنے والے ہیرسن فورڈ کے بارے میں کہا کہ ہیریسن کے بارے میں وہ صرف مثبت باتیں ہی کر سکتے ہیں کیونکہ انڈیانا جونزکا کردار وہی ادا کرتے رہے ہیں اور اس بار بھی انہوں نے پینسٹھ برس کی عمر ہونے کے باوجود اپنے کردار سے انصاف کیا ہے۔فلم کے ٹریلرز فروری میں ریلیز کر دیے گئے تھے جنہیں عوام نے بے حد پسند کیا۔فلم کے حوالے سے ہیریسن فورڈ پر تنقید کی جا رہی تھی کہ وہ شاید اس عمر میں اپنے کردار سے انصاف نہ کر پائیں لیکن ان کے مداحوں نے ٹریلرز دیکھنے کے بعداس تنقید کو مسترد کر دیا ہے۔
وقت اشاعت : 07/04/2008 - 12:17:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :