میرا کیرئیر پاکستان آئڈل نے تباہ کیا ہے۔ ’میں عمران خان سے سچے دل سے پیار کرتی ہوں اور شادی کی خواہشمند ہوں’ قندیل بلوچ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 24 مارچ 2016 11:08

میرا کیرئیر پاکستان آئڈل نے تباہ کیا ہے۔  ’میں عمران خان سے سچے دل سے پیار کرتی ہوں اور شادی کی خواہشمند ہوں’ قندیل بلوچ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 مارچ 2016ء) : پاکستان کی معروف اور متنازعہ اداکارہ و ماڈل قندیل بلوچ نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک نہایت بگڑی ہوئی اور ضدی لڑکی ہوں۔ قندیل بلچ نے عمران خان کے لیے اپنے پیار کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ان سے سچے دل سے پیار کرتی ہوں اور شادی کی خواہشمند ہوں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اپ لوڈ کی گئی متنازعہ ویڈیو سے متعلق قندیل بلوچ کا کہنا تھا کہ مجھے ہرگز معلوم نہیں تھا کہ پاکستانی ٹیم میچ ہار جائے گی ورنہ میں ٹریلر جاری ہی نہ کرتی۔

قندیل بلوچ نے پروگرام میں گفتگو کے دوران پاکستان آئڈل کو اپنے کیرئیر کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔واضح رہے کہ پاکستان آئڈل موسیقی کا ایک پروگرام تھا جس میں آڈیشن کے وقت ہی قندیل بلوچ کو گھر واپسی کا راستہ دکھا دیا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 24/03/2016 - 11:08:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :