ایان علی نے ای سی ایل کے معاملے پر تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا

جمعرات 24 مارچ 2016 20:58

ایان علی نے ای سی ایل کے معاملے پر تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مارچ۔2016ء ) خوبروماڈل ایان علی نے ای سی ایل کے معاملے پر اپناتحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیاہے جمعرات کوماڈل گرل کی جانب سے تحریری جواب ان کے وکیل لطیف کھوسہ نے جمع کرایا،ایل سی ایل میں رازداری سے نام شامل کرنا بدنیتی ہے، کسٹم اتھارٹی نے نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق کبھی نہیں بتایا، ای سی ایل میں نام ڈالنے کا میڈیا کے ذریعے علم ہوا، ای سی ایل میں نام نوٹس دیئے بغیر شامل کیا گیا،نوٹس کے بغیر نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے انتظامیہ کی بدنیتی عیاں ہے، پراسیکیوٹر مقدمے کو التواء میں رکھنا چاہتا ہے، ٹرائل کورٹ ایان علی کو پاسپورٹ پہلے ہی دے چکی ہے، ایان علی کو پیشہ وارانہ معاہدوں کی پاسداری اور والدہ کی عیادت کیلئے دبئی جانا ہے،ایان علی کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ ملی تو بہت مالی نقصان ہوگا،کسٹم کلکٹر کی جانب سے دائر اپیل ناقابل پذیرائی اور ناقابل سماعت ہے، ایان علی نے ہمیشہ کرنسی اسمگلنگ کے الزام کی صحت سے انکار کیا

وقت اشاعت : 24/03/2016 - 20:58:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :