میں فنی سفر کے دوران اب کچھ نیا کرنے کی خواہش مند ہوں،کرسٹن سٹیورٹ

جمعہ 25 مارچ 2016 14:30

میں فنی سفر کے دوران اب کچھ نیا کرنے کی خواہش مند ہوں،کرسٹن سٹیورٹ

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مارچ۔2016ء) ہالی وڈ فلم سیریز ”ٹوائیلاٹ“کی ہیروئن اداکارہ کرسٹن سٹیورٹ کاکہنا ہے کہ میں سپر ہیروکی ہیروئن بننا چاہتی ہوں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کو اپنے ایک انٹر ویو میں کرسٹن کا کہنا تھا کہ میں فنی سفر کے دوران اب کچھ نیا کرنے کی خواہش مند ہوں،اداکارہ نے کہا کہ ان کی شدید خواہش ہے کہ وہ جلد کسی ایسی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں جو کسی سپر ہیرو پر بنائی جائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے اداکارہ ”ٹوائیلاٹ“فرنچائز کی فلموں میں بیلا کے کردار سے خاصی شہرت رکھتی ہیں۔25سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انھیں بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ انھیں فلم”ٹوائیلاٹ“جیسی بڑی فلم میں اداکاری کی پیشکش کی جائے گی۔اداکارہ نے بتایا کہ عام طور پر ٹی وی اداکاروں کو بڑی بجٹ کی فلموں میں کام کی پیشکش کم ہی کی جاتی ہے تاہم انھیں اس بات کا بالکل علم نہیں ہے کہ انھیں کیوں کی گئی۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ وہ سپر ہیرو کی ہیروئن بننے کے ساتھ ساتھ ہدایتکاری کی بھی خواہشمند ہیں۔اداکارہ کی طرف سے جلد اپنے خیالات کو عملی جامہ پہنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

وقت اشاعت : 25/03/2016 - 14:30:24

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :