پریانکانے ویب سائٹ انسٹا گرام پرامیتابھ،سلمان خان اور شاہ رخان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ہفتہ 26 مارچ 2016 13:24

پریانکانے ویب سائٹ انسٹا گرام پرامیتابھ،سلمان خان اور شاہ رخان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 مارچ۔2016ء) بالی ووڈ میں جنگلی بلی کے نام سے مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 60 لاکھ سے تجاوز کرگئی جس کے بعد انہوں نے میگا اسٹار امیتابھ بچن سمیت کنگ خان اور سلمان خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے اپنے مداحوں سے جڑی رہتی ہیں جب کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے ہی اپنی فلمی مصروفیات سے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں تاہم اب انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بڑے بڑے اداکاروں کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔

پریانکا چوپڑا نے میگا اسٹار امیتابھ بچن، انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان اور دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پیچھے چھوڑدیا ہے جب کہ ان کے فالوورز کی تعداد 60 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ انسٹا گرام پر بالی ووڈ کے میگا اسٹارامیتابھ بچن کے فالوورز کی تعداد 13 لاکھ سے زائد، شاہ رخ خان کے فالوورز کی تعداد 12 لاکھ سے زائد اور سلمان خان کے فالوورز کی تعداد 35 لاکھ سے زائد ہے

وقت اشاعت : 26/03/2016 - 13:24:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :