ٹی وی اداکار و ماڈل افنان وحیدنے شادی کرلی

پیر 28 مارچ 2016 16:43

ٹی وی اداکار و ماڈل افنان وحیدنے شادی کرلی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مارچ۔2016ء)ٹی وی اداکار و ماڈل افنان وحید بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ۔ ان کی شادی گزشتہ شب کراچی کے مقامی ہال میں عائشہ جلالی سے ہوئی ۔

(جاری ہے)

شا دی کی تقریب میں عزیز واقارب اور ڈرامہ انڈسٹری کی شخصیات اسما عباس، لیلی زبیری، ثانیہ سعید ودیگر شریک ہوئے ۔ افنان وحید اب تک ٹی وی ڈرامہ سیریل ایک پل،محبت اب نہیں ہوگی، جدائی میں کام کرچکے ہیں۔ آج کل ان کا ڈرامہ بھائی نجی چینل سے آن ایئرہے ۔

وقت اشاعت : 28/03/2016 - 16:43:41