ایکشن سے بھرپور فلم’وار کرافٹ‘کاانٹرنیشنل ٹریلر جاری

منگل 29 مارچ 2016 11:48

ایکشن سے بھرپور فلم’وار کرافٹ‘کاانٹرنیشنل ٹریلر جاری

لاس اینجلس ۔ 29 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مارچ۔2016ء) ایکشن فلموں کے مداحوں کے لئے مشہور زمانہ ویڈیو گیم پر مبنی تھرلر سے بھرپور امریکن فلم وارکرافٹ کا سنسنی خیز انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی انسانوں اور عجیب الخلقت خوفناک مخلوق کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کے گرد گھومتی ہے جو بعد ازاں خوفناک جنگ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔فلم میں اداکاری کے جلوے دکھانے والے اداکاروں میں ٹریوس فیمل، پالا پیٹن، بین فوسٹر، ڈومینک کوپر، ٹوبی کیبل اور بین شنیزر شامل ہیں۔تھامس ٹیل اور چارلس روون کی مشترکہ پروڈکش یونیورسل پکچرز کے بینر تلے10جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 29/03/2016 - 11:48:43