کرپشن کے ناسور کی وجہ سے معاملات نہج پر پہنچ چکے ہیں‘عارف لوہار

منگل 29 مارچ 2016 13:22

کرپشن کے ناسور کی وجہ سے معاملات نہج پر پہنچ چکے ہیں‘عارف لوہار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مارچ۔2016ء) نامور گلوکار عارف لوہارنے کہا ہے کہ پاکستان میں انصاف کے نظام کی اصلاح کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے بصورت دیگر معاشرے میں بیگاڑ جنم لے سکتا ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف لوہار نے کہا کہ کرپشن کے ناسور کی وجہ سے معاملات جس نہج پر پہنچ چکے ہیں اس کی اصلاح بھی ناگزیر ہے ، اگر ہمیں مہذب معاشروں کی فہرست میں اپنا نام لکھواناہے تو ہر فرد کو انفرادی اوراجتماعی دونوں کردار ادا کرناہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بطور مسلمان ہمارا ایمان ہونا چاہیے کہ سانسوں کی ڈوری کسی وقت بھی ٹوٹ سکتی ہے اور ہم اپنے رب کو کیا جواب دیں گے۔

وقت اشاعت : 29/03/2016 - 13:22:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :