خوبصورتی اور صلاحیت قدرت کا عطیہ ہے‘ اداکارہ صوبیہ خان

منگل 29 مارچ 2016 13:23

خوبصورتی اور صلاحیت قدرت کا عطیہ ہے‘ اداکارہ صوبیہ خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مارچ۔2016ء)اداکارہ صوبیہ خان نے کہا ہے خوبصورتی اور صلاحیت قدرت کا عطیہ ہوتا ہے تاہم کوئی بھی شخص اپنی محنت سے بلند مقام حاصل کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی محنت کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے جسے بر قرار رکھنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ خوبصورتی خدا کا تحفہ ہوتا ہے تاہم اگر دل اچھا ہو تو ہر انسان خوبصورت نظر آتا ہے ۔

وقت اشاعت : 29/03/2016 - 13:23:55