بالی ووڈ‘ عامر نے فلم دنگل میں استعمال کئے جانے والے کپڑے نیلام کرنے کا اعلان کردیا

منگل 29 مارچ 2016 13:23

بالی ووڈ‘ عامر نے فلم دنگل میں استعمال کئے جانے والے کپڑے نیلام کرنے کا اعلان کردیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مارچ۔2016ء) بالی ووڈ کے سپر سٹار عامر خان اپنے زیر استعمال کپڑے نیلام کرکے غریبوں کی امداد کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان اپنی نئی آنے والی فلم دنگل میں پہلوان کا کردار ادا کررہے ہیں جس کے لیے انہوں نے اپنے وزن میں 25 کلو کا اضافہ کیا ہے جب کہ فلم کے کچھ منا ظر کی عکس بندی کے لیے انہوں نے اب اپنا وزن کم کر لیا جس کے بعد عامر نے اپنے بڑے سائز کے کپڑے غریبوں کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ان کپڑوں کی نیلامی جلد ہی کی جائے گی جس سے حاصل ہونے وا لی رقم غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 29/03/2016 - 13:23:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :