بھارتی فلمسٹار ارجن کپور نے ریڈیو آر جے کو تھپڑ رسید کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 29 مارچ 2016 14:03

بھارتی فلمسٹار ارجن کپور نے ریڈیو آر جے کو تھپڑ رسید کر دیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29مارچ2016ء) : بھارتی فلمسٹار ارجن کپور کو ان کی خوش مزاجی کے لیے خوب جانا جاتا ہے۔ لیکن حال ہی میں ایک ریڈیو آر جے کی جانب سے کیے گئے سوال پر ارجن کپور کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور انہوں نے آر جے کو ایک زوردار تھپڑ رسید کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ارجن کپور اپنی آنے والی فلم ”کی اینڈ کا“ کی پروموشن کے لیے ریڈیو مرچی 98.3 میں موجود تھے ۔

(جاری ہے)

پروگرام کے آغاز میں ارجن کپور نہایت خوش دکھائی دے رہے تھے لیکن ریڈیو مرچی کے آر جے ارپیت کے ایک سوال پر ان کا صبر جواب دے گیا۔ آر جے ارپیت نے ارجن کپور سے سوال کیا کہ کیا فلموں میں تمام کردار ختم ہو گئے ہیں جو آپ نے لڑکیوں کے کردار ادا کرنا شروع کر دئے ہیں؟؟ جس پر ارجن کپور نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آر جے کو ایک زوردار تھپڑ رسید کیا اور کیمرا بند کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیا سوال کیا ہے؟؟ ارجن کپور نے آر جے ارپیت کو پیچھے کی جانب دھکیلتے ہوئے کیمرا بھی نیچے گرا دیا۔ اس تمام تر صورتحال کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

وقت اشاعت : 29/03/2016 - 14:03:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :