پاکستانی گلوکار نعمان جاوید، شخص ایک، کہانیاں‌تین۔۔۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 29 مارچ 2016 15:14

پاکستانی گلوکار نعمان جاوید، شخص ایک، کہانیاں‌تین۔۔۔

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29مارچ2016ء): پاکستان کے معروف گلوکار نعمان جاوید سے متعلق گذشتہ روز یہ خبر موصول ہوئی تھی کہ انہوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی ہے جس پر بروقت طبی امداد کے ذریعے ان کی جان بچا لی گئی اور وہ لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس خبر کی نفی میں گذشتہ رات ایک اور خبر سامنے آئی کہ نعمان جاوید اسپتال میں خود کشی کی کوشش کی وجہ سے نہیں بلکہ ایک کار حادثے کی وجہ سے زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن تازہ ترین موصول ہونے والی خبر نے ان دونوں خبروں کی نفی کر دی ہے۔ سوشل میڈیا سائٹ فیس بُک پر نعمان جاوید کے آفیشل پیج پر موجود ان کی ٹیم کی جانب سے ایک پیغام اپ لوڈ کیا گیا ہے۔ نعمان جاوید کی ٹیم نے ان خود کشی اور ٹریفک حادثہ کی ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا نعمان جاوید کے کمرے سے سوئی گیس کی لیکیج کے بعد ان کی حالت بگڑ گئی جس پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کومہ میں ہیں اور زیر علاج ہیں۔ نعمان کی ٹیم نے تمام مداحوں اور پرستاروں سے ان کی صحت کے لیے دعا کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

پاکستانی گلوکار نعمان جاوید، شخص ایک، کہانیاں‌تین۔۔۔
وقت اشاعت : 29/03/2016 - 15:14:28

Rlated Stars :