اکلوتا ہونے کے باوجود والدین فوقیت نہیں دیتے تھے‘ فواد خان

میں تصور بھی نہیں کر سکتا تھا دنیا میں ان کی پہچان اداکار کے طور پر ہو گی‘انٹرویو

بدھ 30 مارچ 2016 11:38

اکلوتا ہونے کے باوجود والدین فوقیت نہیں دیتے تھے‘ فواد خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مارچ۔2016ء) اداکار فواد خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کو کبھی اوائل عمری میں اداکاری کا شوق نہیں تھا۔ اداکار فواد خان نے اپنی بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ اکلوتا بیٹا ہونے کے باوجود ماں باپ ان کو فوقیت نہیں دیتے تھے۔ ان کے جذبات کو بہنوں کے مقابلے میں نظر انداز کیا جاتا تھا۔ بھارتی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے فواد خان نے کہا ان کو اداکاری کا شوق نہیں تھا۔

(جاری ہے)

وہ تصور بھی نہیں کر سکتے تھے کہ دنیا میں ان کی پہچان اداکار کے طور پر ہو گی۔ فواد خان نے کہا کہ ان کے ساتھ بچپن میں کالی بھیڑ ہونے جیسا سلوک روا رکھا جاتا تھا اور ان کو ایک بڑی اور ایک چھوٹٰی بہن کے مقابلے میں نظر انداز کیا جاتا تھا اور والدین ان کے جذبات کو اہمیت نہیں دیتے تھے۔ فواد خان نے کہا کہ ان کی بہنیں شام تک باہر رہ سکتی تھیں لیکن ان کو چھٹی والے دن بھی باہر جانے کی اجازت نہیں تھی۔

وقت اشاعت : 30/03/2016 - 11:38:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :