والد نے کبھی میرے لئے سفارش نہیں کی ،شوبز کی دنیا میں کامیابی اپنے بل بوتے پر حاصل کی ‘ شہزاد شیخ

بدھ 30 مارچ 2016 14:49

والد نے کبھی میرے لئے سفارش نہیں کی ،شوبز کی دنیا میں کامیابی اپنے بل بوتے پر حاصل کی ‘ شہزاد شیخ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مارچ۔2016ء) نامور اداکار جاوید شیخ کے صاحبزادے شہزاد شیخ نے کہا ہے کہ میرے والد نے کبھی میرے لئے سفارش نہیں کی اورشوبز کی دنیا میں کامیابی اپنے بل بوتے پر حاصل کی ، میرے والد جاوید شیخ نے فلم اور ٹی وی پر بے پناہ کام کیا ہے اور انہیں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں جاوید شیخ کے صاحبزادے شہزاد شیخ نے کہا کہ میری حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ” کراچی سے لاہور “ کو عوام میں پذیرائی ملی ہے جس سے مجھے بڑا حوصلہ ملا ہے ۔

شہزاد شیخ نے مزید کہا کہ فلم انڈسٹری کے لئے پہلے بھی کراچی میں کام ہوتا رہا ہے اور آج بھی سب سے زیادہ کام کراچی میں ہی ہو رہا ہے جسکی بڑی مثال عید الفطر پر ریلیز ہونے والی دو فلمیں ہیں جبکہ میری حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم بھی کراچی میں بنائی گئی ہے۔

وقت اشاعت : 30/03/2016 - 14:49:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :