”کیبرے “ میں رقاصہ کا کردار خطرناک ثابت ہو سکتا ہے،ریچا چڈا

بدھ 30 مارچ 2016 14:56

”کیبرے “ میں رقاصہ کا کردار خطرناک ثابت ہو سکتا ہے،ریچا چڈا

ممبئی ۔ 30 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 مارچ۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ ریچا چڈا نے کہا ہے کہ گلیمرس کردار ان کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نئی فلم ”کیبرے “ میں کیبرے رقاصہ کا کردار ادا کریں گی۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ وہ گلیمرس کردار ادا کرتے ہوئے محسوس کر رہی ہیں کہ یہ ان کے لئے خطرناک ہو گا۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے آپ کو فلم اور ٹی وی تک ہی محدود نہیں رکھنا چاہتیں بلکہ اداکاری کے علاوہ بھی وہ کچھ دلچسپ کرنا چاہتی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے ایک مختصر فلم لکھی ہے تاہم اسے بنانے کا وقت نہیں ملا ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ نے سال 2016میں فلم مسان میں کام کیا جسے فن فئیر ایوارڈ میں ایک کیٹگری کیلئے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

وقت اشاعت : 30/03/2016 - 14:56:07

Rlated Stars :