ارجن کپور نے ”ریڈیو جوکی “کے چہرے پر تھپڑ رسید کر دیا
جمعرات 31 مارچ 2016 13:59
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مارچ۔2016ء)بولی وڈ اداکار ارجن کپور اپنی آنے والی فلم ’کی اینڈ کا‘ کی تشہیر کے لیے ہندوستان کے نشریاتی ادارے ‘ریڈیو مرچی’ پہنچے جہاں انہوں نے ایک ریڈیو جوکی کا سوال نہ پسند آنے پر اسے تھپڑ مار دیا اور کیمرا بھی توڑ دیا۔ارجن کپور اپنی آنے والی فلم ’کی اینڈ کا‘ میں ایک گھریلو شوہر کا کردار ادا کر رہے ہیں جو اپنی بیوی کے لیے کھانا بنانے کے ساتھ گھر کے سارے کام کرتے نظر آئیں گے۔
ارپت نامی ریڈیو جوکی نے ارجن سے سوال کیا کہ کیا آج کل کرداروں کی کمی ہوگئی ہے جو وہ لڑکیوں جیسے کردار ادا کرنے جارہے ہیں؟اس سوال پر ارجن کپور برہم ہوگئے جس کے بعد انہوں نے ریڈیو جوکی کو تھپڑ مارنے کے بعد کیمرا بھی توڑ دیا۔(جاری ہے)
ریڈیو مرچی نے اس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی جس کے بعد متعدد لوگوں نے ارجن کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔
تاہم اصل کہانی کچھ اور ہی تھی، ریڈیو مرچی نے اس کے بعد ایک اور ویڈیو جاری کی جس میں مکمل کہانی سامنے آئی۔دراصل یہ ارجن کپور اور آر جے ارپت کا مداحوں کو بیوقوف بنانے کا منصوبہ تھا جس میں وہ یقیناً کامیاب ہوگئے۔ارجن کپور کی فلم ’کی اینڈ کا‘ میں ان کے ہمراہ کرینہ کپور اہم کردار کرتی نظر آئیں گی۔آر بالکی کی ہدایت میں بننے والی فلم یکم اپریل سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گیRlated Stars :
Famous Showbiz Stars
Cam Gigandet
Sebastian Stan
Harrison Ford
Corey Stoll
Michelle Pfeiffer
James McAvoy
Sanjay Dutt
Aindrita Ray
Sarwat Gilani
Aaminah Haq
Noman Masood
Taylor Dooley
Showbiz News In Urdu
-
لوگوں کو تنازعات اور منفی باتیں نہیں پھیلانی چاہئیں: اداکارہ مومنہ اقبال
-
رشتوں کے ٹوٹ جانے پر خود کو ٹوٹنے مت دیں، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
-
سلمان خان فائرنگ کے واقعے کے بعد دبئی روانہ
-
میرے لیے ایم فِل کی ڈگری لینا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے: حریم شاہ
-
’’بیگم کہتی ہے دوسری شادی پر جان سے ہاتھ دھونا پڑینگی!‘‘ گلوکارابرارالحق
-
50 سال سے زائد عمر کی خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں، ٹوئنکل کھنہ
-
لم کی پہلی کمائی سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا: اداکار منوج باجپائی
-
سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیلئے 4لاکھ کی ڈیل تھی، ملزمان کا انکشاف