دھونی کا کردار ادا کرنا کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں ‘سشانت سنگھ راجپور

جمعہ 1 اپریل 2016 13:10

دھونی کا کردار ادا کرنا کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں ‘سشانت سنگھ راجپور

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء) بولی ووڈ اداکارسشانت سنگھ راجپوت آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”ایم ایس دھونی ، دی انٹولڈ سٹوری “کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔اداکار نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مہندرا سنگھ دھونی جیسے شاندار کھلاڑی کا کردار ادا کرنا انکے لئے کسی بڑے چیلنج سے کسی صورت کم نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اداکار کا کہنا تھا کہ ایک ایسا عظیم انسان جو اپنے لاتعداد پرستاروں کے دلوں میں بستا ہے ناجانے وہ انکے پرستاروں کی امیدوں پر پورا اترنے میں کامیاب ہو سکیں گے یا نہیں۔انھوں نے بتایا کہ وہ ”ایم ایس دھونی ، دی انٹولڈ سٹوری میں “ اداکاری کر کے بے حد پرجوش ہیں اور انکی خواہش کے کہ انکی محنت رنگ لائے اور مہندرا سنگھ دھونی کے کردار میں انھیں پسند کیا جائے

وقت اشاعت : 01/04/2016 - 13:10:50