نیشنل ایوارڈ جیتنے کاخواب دیکھنے کی بھی ہمت نہیں تھی ‘ کالکی کوچلن

جمعہ 1 اپریل 2016 13:10

نیشنل ایوارڈ جیتنے کاخواب دیکھنے کی بھی ہمت نہیں تھی ‘ کالکی کوچلن

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ و فلمساز کالکی کوچلن 63ویں نیشنل ایوارڈ میں اپنی فلم ”مارگریٹا ود اے سٹرا“کیلئے سپیشل جیوری ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو چکی ہیں۔اداکارہ نے ویڈیو لنک کے زریعے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب انھوں نے اس کامیابی کے متعلق خبر سنی تو وہ ممبئی میں شوٹنگ میں مصروف تھیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ جیسے ہی انکے علم میں یہ بات آئی کہ وہ نیشنل ایوارڈ پانے میں کامیاب ہو چکی ہیں انھوں نے مارے خوشی کے اچھلنا شروع کر دیا۔ انکا کہنا تھا کہ نیشنل ایوارڈ قوم کا ایوارڈ ہوتا ہے اور یہ ایوارڈ حاصل کرنے کی اتنی خوشی ہے جسے وہ لفظوں میں بیان نہیں کر سکتیں۔ 32سالہ اداکارہ کہنا تھا کہ انھوں نے کبھی نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے کے حوالے سے کوئی خواب دیکھنے کی بھی جرا ت نہیں کی

وقت اشاعت : 01/04/2016 - 13:10:52