نیہا دھوپیا ”کھلاڑی“بننے کی خواہاں

جمعہ 1 اپریل 2016 13:14

نیہا دھوپیا ”کھلاڑی“بننے کی خواہاں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم اپریل۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا گزشتہ ایک دھائی سے فلم انڈسٹری کے ساتھ منسلک ہیں۔اداکارہ نے حال ہی میں ایک نجی تقریب کے دوران میڈیا نمائندگا ن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکی خواہش ہے کہ وہ کسی سپورٹس ڈرامہ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں۔ انکا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں انکے پرستار انھیں بڑی سکرین پر اتھلیٹ کے روپ میں دیکھیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے اداکارہ کو بولی ووڈ انڈسٹری میں سب سے ذیادہ شہرت اپنی فلم جولی میں بولڈ اداکاری سے حاصل ہوئی تھی۔بعد از انھوں نے کئی ایک فلموں میں مرکزی جبکہ بیشتر فلمو ں میں سائیڈ ہیروئن کے کردار ادا کیے۔35سالہ اداکارہ جلد اپنی نئی آنے والی کامیڈی فلم ”سانتا بانتا پرائیویٹ لیمیٹد “میں نظر آئیں گی۔ مذکورہ فلم میں نیہا دھوپیا کے ہمراہ بھومن ایرانی ، ویر داس اور جونی لیور نمایاں کرداروں میں نظر آئیں گے

وقت اشاعت : 01/04/2016 - 13:14:42