جدید دور میں اچھی فلم بنانے کے لئے اچھے موضوع کا بہترین انتخاب ضروری ہے ‘ سنگیتا

ہفتہ 2 اپریل 2016 19:48

جدید دور میں اچھی فلم بنانے کے لئے اچھے موضوع کا بہترین انتخاب ضروری ہے ‘ سنگیتا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 اپریل۔2016ء) پاکستان فلم انڈسٹری کی سینئر ہدایتکارہ سنگیتا نے کہا ہے کہ آج کے جدید دور میں اچھی فلم بنانے کے لئے اچھے موضوع کا بہترین انتخاب ضروری ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ماضی سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے اور اب فلم بنانے کے لیے بہت سوچ بچار سے کام لینا پڑے گا۔

(جاری ہے)

اب ایک اچھی فلم بنانے کے لیے اچھے موضوع کا بہترین انتخاب سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے وہ ہی فلمیں کامیاب ہوں گی جو منفرد کہانی اور عمدہ پروڈکشن کی حامل ہوں گی۔

انہون نے کہا کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کی بحالی کے بعد جو تبدیلی آئی ہے وہ بہت خوش آئند ہے جو لوگ فلمیں بنا رہے ہیں وہ روایتی سوچ رکھنے والے نہیں بلکہ دور جدید کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ ۔

وقت اشاعت : 02/04/2016 - 19:48:13

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :