کرینہ کپور اور ارجن کپور کی فلم “کی اینڈ کا” نمائش کیلئے پیش کردی گئی

ہفتہ 2 اپریل 2016 19:51

کرینہ کپور اور ارجن کپور کی فلم “کی اینڈ کا” نمائش کیلئے پیش کردی گئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 اپریل۔2016ء) کرینہ کپور اور ارجن کپور کی فلم “کی اینڈ کا” نمائش کیلئے پیش کردی گئی۔ بالی ووڈ بیبو کرینہ کپور اور ارجن کپور کی جوڑی پہلی بار اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

شرارتیں اور محبت کے گرد گھومتی فلم ‘کی اینڈ کا’ آج شائقین کیلئے ریلیز کردی گئی۔فلم کی اینڈ کا میں کوئی عام لو اسٹوری نہیں بلکہ ایسی محبت کو دکھایا گیا جہاں ایک اعلیٰ عہدے پر فائز لڑکی کو ایک بے روز گار لڑکے کبیر سے محبت ہوجاتی ہے۔فلم میں کیا کا کردار کرینہ ‘ کبیر کا کردار ارجن کپور نے نبھایا ہے۔ ۔

وقت اشاعت : 02/04/2016 - 19:51:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :