عملی زندگی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے،آج کے دور میں لوگوں نے چہروں پر کئی نقاب ڈال رکھے ہیں‘ ثناء

گھر اور پروفیشن کو برابر وقت دیتی ہوں ،اس معاملے میں ذرا برابر کوتاہی کی گنجائش نہیں چھوڑتی ‘ اداکارہ کی خصوصی گفتگو

اتوار 3 اپریل 2016 11:40

عملی زندگی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے،آج کے دور میں لوگوں نے چہروں پر کئی نقاب ڈال رکھے ہیں‘ ثناء

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 اپریل۔2016ء) اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ عملی زندگی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے ،آج کے دور میں لوگوں نے چہروں پر کئی طرح کے نقاب ڈال رکھے ہیں اور جو انکے پیچھے چھپے چہروں کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتا ہے وہی کامیاب ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ثناء نے کہا کہ اگر کوئی انسان سیکھنا چاہے دنیا سے بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے اوراگر کوئی کبوتر کی طرح آنکھیں بند رکھے تو بھی اس کی اپنی مرضی پرمنحصر ہے ۔

(جاری ہے)

میں نے عملی زندگی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔ میں جہاں سے ایک مرتبہ ٹھوکر کھاتی ہوں دوبارہ اس سے بچنے کی کوشش کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں دوست اور دشمن میں تفریق کرنا بڑا مشکل ہو گیا ہے ۔ لوگوں نے چہروں پر کئی طرح کے نقاب ڈال رکھے ہیں اور جو انکے پیچھے چھپے چہروں کو پہچاننے کی صلاحیت رکھتا ہو وہی کامیاب ہے ۔ ثناء نے کہا کہ اپنے گھر اور پروفیشن کو برابر وقت دیتی ہوں اور اس معاملے میں ذرا برابر کوتاہی کی گنجائش نہیں چھوڑتی ۔ اگر کسی بھی انسان نے کامیابی حاصل کرنی ہے تو اسے ڈسپلن کو اپنے اوپر سختی سے لاگو کرنا ہوگا ۔

وقت اشاعت : 03/04/2016 - 11:40:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :