دین سے دوری کے باعث ناکامی ہمارا مقدر بن چکی ہے‘افتخار ٹھاکر

اتوار 3 اپریل 2016 14:00

دین سے دوری کے باعث ناکامی ہمارا مقدر بن چکی ہے‘افتخار ٹھاکر

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 اپریل۔2016ء) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے معروف کامیڈین اداکار افتخا ر ٹھاکر نے کہا ہے کہ دین سے دوری کے باعث ناکامی ہمارا مقدر بن چکی ہے ، خدا نے ہمیں اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے مگر مگر نفسا نفسی کے باعث ہم لوگ خدا کی یاد سے غافل ہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے افتخار ٹھاکر نے کہا کہ دور حاضر کے کمرشل تھیٹر میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے ،گھسے پٹے موضوعات کو چھوڑ کر نت نئے ڈرامے پیش کرنا چاہیے جس میں شائقین کیلئے کوئی اچھا پیغام ہوناچاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے فنی کیریئر میں ہر طرح کے کردار اداکیے ہیں ،میری کوشش ہوتی ہے کہ اچھی اور معیاری کامیڈی سے شائقین ڈرامہ کے دلوں پر اچھا تاثر قائم کر سکوں ۔

وقت اشاعت : 03/04/2016 - 14:00:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :