سوناکشی اپنی فیشن لائن لانچ کرنے کی منصوبہ بندی میں مصروف

اتوار 3 اپریل 2016 14:09

سوناکشی اپنی فیشن لائن لانچ کرنے کی منصوبہ بندی میں مصروف

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 اپریل۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ انھیں دوسروں کیلئے نت نئے لباس تیار کرنابے حد پسند ہے۔ اداکارہ نے حال ہی میں ویڈیو لنک کے زریعے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جلد اپنی فیشن لائن لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں تاکہ اپنے شوق کی تکمیل کر سکیں۔

(جاری ہے)

فیشن لائن کے نام کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جوا ب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فیشن لائن کا نام ’’اصلی سونا‘‘رکھیں گی۔واضح رہے اداکارہ کی انسٹاگرام آئی ڈی بھی اصلی سونا کے نام سے ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل بھی کپڑے ڈیزائن کرتی تھیں اور اب دوبارہ سے اپنا شوق پورا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں

وقت اشاعت : 03/04/2016 - 14:09:14

Rlated Stars :