پریانکا چوپڑا نے ابتدائی دنوں میں 3دفعہ خود کشی کی کوشش کی، سابق منیجر پراکاش جاجو

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 3 اپریل 2016 15:30

پریانکا چوپڑا نے ابتدائی دنوں میں 3دفعہ خود کشی کی کوشش کی، سابق منیجر پراکاش جاجو

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 3اپریل۔2016ء)بھارت کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑہ کے سابق منیجر پراکاش جاجو نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ نے اپنے فلمی کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں 2،3دفعہ خودکشی کی کوشش کی تھی۔

(جاری ہے)

پریانکا چوپڑا جو کہ اس وقت نہ صرف بھارتی بلکہ عالمی سطح پر اپنی ایک پہنچان بنا چکی ہیں کے سابق منیجر پراکاش جاجو نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پریانکا چوپڑا جو ظاہری طور پر کافی مضبوط نظر آتی ہے لیکن اپنے کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں انہوں نے دو تین دفعہ خودکش کی کوشش کی تھی جسے انہوں نے ناکام بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پریانکا چوپڑا کے مبینہ بوائے فرینڈ عصیم مرچنٹ کے ساتھ بھی اکثر لڑائی ہوتی رہتی تھی اور پریانکا چوپڑا انہیں رات گئے فون کرتی ہوتی تھی۔

وقت اشاعت : 03/04/2016 - 15:30:30

Rlated Stars :