اداکارہ ڈریو بیری مور نے اپنے شوہر ول کوپلن سے علیحدگی کی تصدیق کر دی

پیر 4 اپریل 2016 13:14

اداکارہ ڈریو بیری مور نے اپنے شوہر ول کوپلن سے علیحدگی کی تصدیق کر دی

لاس اینجلس ۔ 04 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اپریل۔2016ء) ہالی وڈ کی معصوم چہرہ اداکارہ ڈریو بیری مور نے اپنے شوہر ول کوپلن سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ۔

(جاری ہے)

ڈریو بیری مور نے تین سال قبل کوپن سے شادی کی تھی انہوں نے کہا ہے کہ اس کو اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے دکھ ہو رہا ہے کہ میری ول کوپلن سے علیحدگی ہوگئی ہے تاہم وہ اپنے تین بچوں کی خاطر ایک خاندان کی طرح آپس میں رابطہ رکھیں گے ۔ بیری مور نے کہا کہ طلاق ناکامی کی طرح ہے لیکن زندگی کو گزارنا ہے اور اس کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔ اداکارہ نے کہا کہ بچوں کے ساتھ رہنا ان کی پہلی ترجیح رہے گی کیونککہ میری اصل زندگی اسی دن شروع ہوئی جس دن میں ماں بنی تھی۔ انہوں نے کہاکہ کوپلن بہت اچھے باپ ہیں۔

وقت اشاعت : 04/04/2016 - 13:14:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :