آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں کترینہ کیف اور رنویر سنگھ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے

پیر 4 اپریل 2016 15:18

آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں کترینہ کیف اور رنویر سنگھ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے

اسلام آباد ۔ 4 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 اپریل۔2016ء) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) نائن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب 8 اپریل کو وینکھڈے سٹیڈیم میں منعقد ہو گی جس میں بالی ووڈ سٹار کترینہ کیف، رنویر سنگھ اور جیکولین فرنیڈس پرفارم کریں گے۔

(جاری ہے)

آئی پی ایل نائن کا باضابطہ طور پر آغاز 9 اپریل سے ہو گا جس میں آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی، ممبئی انڈینز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کے گی۔

انٹرنیشنل کرکٹرز کے آمنے سامنے ہونے سے قبل آٹھ اپریل کو رنگارنگ افتتاحی تقریب ہو گی جس میں کترینہ کیف، رنویر سنگھ، جیکولین فرنیڈس، یویو ہنی سنگھ اور انگلش پاپ بینڈ ٹی بی سی جلوے دکھائیں گے۔ اسکے علاوہ تقریب میں 200 سے زائد ڈانسرز، اداکار اور لوک فنکار بھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔

وقت اشاعت : 04/04/2016 - 15:18:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :