بالی ووڈ بچن فیملی کا خاندان بھی پاناما لیکس کی زد میں آگیا

اسٹار امیتابھ بچن اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے کا نام بھی لیا جانے لگا امیتابھ بچن 4 غیر ملکی شپنگ کمپنیوں کے مالک ،اربوں ڈالرز کی تجارت ہوتی ہے

پیر 4 اپریل 2016 17:43

بالی ووڈ بچن فیملی کا خاندان بھی پاناما لیکس کی زد میں آگیا

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔04 اپریل۔2016ء ) بالی ووڈ بچن فیملی کا خاندان بھی پاناما لیکس کی زد میں آگیا، میگا اسٹار امیتابھ بچن اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے کا نام بھی لیا جانے لگا ۔دستاویزات کے مطابق امیتابھ بچن 4 غیر ملکی شپنگ کمپنیوں کے مالک ہیں، جن کے ذریعے اربوں ڈالرز کی تجارت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایشوریا رائے، ان کے والد کوٹیدادی رمانا رائے کرشنا رائے، والدہ ورندہ کرشنا راج رائے اور بھائی ادتیہ رائے 2005 میں امیک پارٹنرز لمیٹڈ کے ڈائریکٹرز کے طور پر رجسٹر ہوئے، بعدازاں ایشوریا کا عہدہ 2008 میں شیئر ہولڈر کردیا گیا۔

دیگر ہندوستانی شخصیات میں کارپوریٹ سیکٹر سے کے پی سنگھ اور ان کے خاندان کے 9 افراد، اپولو ٹائرز اور انڈیا بْلز کے پروموٹرز گوتم ادانی کے بڑے بھائی ونود ادانی بھی شامل ہیں۔اس لسٹ میں 2 سیاستدانوں کا نام بھی شامل ہے، جس میں مغربی بنگال کے ششیر بجوڑیا اور لوک ستہ پارٹی سے تعلق رکھنے والے دہلی یونٹ کے سابق سربراہ انوراگ کیجریوال بھی شامل ہیں۔ ۔

وقت اشاعت : 04/04/2016 - 17:43:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :