بالی ووڈ ‘ سلمان خان کا فلم”سلطان“ کی تصاویر لیک ہونے پر شدید برہمی کا اظہار ‘ واقعہ کی چھان بین کرنے کا مطالبہ کردیا

منگل 5 اپریل 2016 13:58

بالی ووڈ ‘ سلمان خان کا فلم”سلطان“ کی تصاویر لیک ہونے پر شدید برہمی کا اظہار ‘ واقعہ کی چھان بین کرنے کا مطالبہ کردیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 اپریل۔2016ء) بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا اپنی نئی فلم”سلطان“ کی تصاویر لیک ہونے پر شدید برہمی کا اظہار ‘ واقعہ کی چھان بین کرنے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے فلم کے یونٹ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے انھیں اس بات کا غصہ ہے کہ شوٹنگ سیٹ کی ان کی دنگل کے گٹ اپ والی تصاویر لیک کیسے ہوئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فلم کے ریلیز ہونے سے پہلے ہی اس طرح کی تصاویر کو لیک کردینا سراسر غلط ہے۔سلمان خان نے یونٹ سے واقعہ کی فوری چھان بین کا کہا ہے۔

وقت اشاعت : 05/04/2016 - 13:58:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :