فرح خان نے جیکی چن کو انگلیوں پر نچا دیا

بدھ 6 اپریل 2016 12:53

فرح خان نے جیکی چن کو انگلیوں پر نچا دیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 اپریل۔2016ء) معروف بھارتی کوریو گرافر فرح خان شاہ رخ خان اور عامر خان جیسے سپر سٹارز کو کوریوگراف کر چکی ہیں۔ تاہم اس مرتبہ انھوں نے ہالی ووڈ مارشل آرٹ کے ماہر ہیرو جیکی چن کو اپنی انگلیوں پر نچایا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے جیکی چن جلد اپنی نئی انڈو چائنہ فلم ”کنگ فو یوگا“میں بھارتی ستاروں کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

چند روز قبل فرح خان خصوصی طور پر راجستھان کے شہر جودھ پور گئیں تاکہ جیکی چن کی فلم کے انڈین گانے کی کوریو گرافی کرا سکیں۔بعداز اں ان کی جانب سے اداکار کے ساتھ لی گئی تصویر انسٹا گرام پر بھی شیئر کی گئی۔ مذکورہ تصویر میں جیکی چن اور فرح خان ایک صوفے پر براجمان ہیں اور جیکی چن نے بھارت کا روایتی لباس دھوتی کرتا زیب تن کر رکھا ہے

وقت اشاعت : 06/04/2016 - 12:53:02