اداکار ایرک بیورسفلڈ93برس کی عمر میں انتقال کر گئے

بدھ 6 اپریل 2016 12:53

اداکار ایرک بیورسفلڈ93برس کی عمر میں انتقال کر گئے

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 اپریل۔2016ء) ہالی ووڈ فلم فرنچائز سٹار وارز میں ایڈمرل ایکبر کے کردار کیلئے آواز پیش کرنے والے اداکار ایرک بیورسفلڈ 93برس کی عمر میں کیلی فورنیا میں 4 اپریل کے روز انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

بیورسفلڈ نے فنی سفر کا آغاز1983ء میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”ریٹرن آف دی جیڈی “سے کیا اور آخری مرتبہ انھوں نے 2015ء میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم سٹار وارز ، دی فورس اویکن میں ایڈمرل ایکبر کیلئے آواز پیش کی تھی۔

فنی سفر کے دوران انھیں سب سے ذیادہ شہرت اٹس اے ٹریپ سے حاصل ہوئی۔کول واٹرز پروڈکشن کے مطابق بیورسفلڈ طبعی موت کا شکار ہوئے۔ کول واٹرز کے ترجمان ڈریک میکی کا کہنا تھا اداکار نہایت اچھے اخلاق کے مالک انسان تھے انکی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی

وقت اشاعت : 06/04/2016 - 12:53:05