ہالی وڈ کی ایوارڈ یافتہ مصنفہ باربرا ٹرنر انتقال کر گئیں

بدھ 6 اپریل 2016 14:14

ہالی وڈ کی ایوارڈ یافتہ مصنفہ باربرا ٹرنر انتقال کر گئیں

لاس اینجلس ۔ 6 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء) ہالی وڈ کی ایوارڈ یافتہ مصنفہ باربرا ٹرنر گزشتہ شب انتقال کر گئیں۔ وہ ہالی وڈ کی معروف اداکارہ جینفر جیسن کی والدہ تھیں۔

(جاری ہے)

باربرا ٹرنر کی عمر 79برس تھی انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ہالی وڈ میں اداکاری سے کیا ۔انہوں نے1950ء اور 1960ء کے عشروں میں متعدد ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں کام کیا ، نیویارک میں پیدا ہونے والی باربرا ٹرنر نے پیٹولا جارجیا، اور پولک جیسی مشہور فلموں کے مکالمے تحریر کیے۔

وقت اشاعت : 06/04/2016 - 14:14:37