سپریم کورٹ نے کرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے پر فیصلہ محفوظ کرلیا

بدھ 6 اپریل 2016 19:08

سپریم کورٹ نے کرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے پر فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) سپریم کورٹ نے کرنسی سمگلنگ کیس کی ملزمہ ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت کے دوران کسٹم وکیل شاہد اورکزئی نے اپنے دلائل میں کہا کہ ایان علی پر 5 کروڑ روپے کی کرنسی سمگلنگ کا سنگین ترین الزام ہے اور اسی لیے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے ٗ عدالت ملزمہ کو پکڑی گئی رقم سے 10 گنا جرمانہ کر سکتی ہے۔سپریم کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شاہد اورکزئی کو دلائل تحریری طور پر جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

وقت اشاعت : 06/04/2016 - 19:08:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :