خودکشیاں روکنے کیلئے چھتوں والے پنکھوں پر پابندی لگانا ہوگی‘راکھی ساونت

جمعرات 7 اپریل 2016 12:50

خودکشیاں روکنے کیلئے چھتوں والے پنکھوں پر پابندی لگانا ہوگی‘راکھی ساونت

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) بھارت میں جب سے نریندر مودی برسرپیکار آئے ہیں ہندوہرروز نت نے مسائل کھڑے کرتے نظر آتے ہیں اور اس کی تازہ مثال ”بھارت ماتا کی جے“ بولنا بھی ہے لیکن بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ اس نعرے سے زیادہ اہم اس وقت بھارت میں خواتین کو خودکشی روکنے کے لیے چھت کے پنکھوں (سیلنگ فینز) پر پابندی لگانا ہے۔

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو کسی نہ کسی طرح خبروں کی زینت بنے رہنے کا شوق ہے اور اسی شوق میں وہ عجیب و غریب بیانات داغتی رہتی ہیں اور اب انہوں نے شہرت کے لیے خواتین کی خود کشیوں کو روکنے کے لیے ایی انوکھا مطالبہ کرڈالا ہے ۔ ممبئی میں اپنی پریس کانفرنس کے دوران راکھی نے کہا کہ بھارت میں ہر سال سیکڑوں خواتین اپنے گھریلومسائل اوردیگر معاملات سے پریشان ہوکر خودکشیاں کرلیتی ہیں اوراس کے لئے وہ گھر میں چھتوں پر لگنے والے پنکھے کا استعمال کرتی ہیں، اگر ان پنکھوں پر ہی پابندی لگادی جائے تو کئی خواتین کو خودکشیوں سے روکا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ اس وقت بھارت میں ”بھارت ماتا کی جے“ کا نعرہ نہیں بلکہ خودکشیاں بڑا مسئلہ ہے، اس لئے وہ بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی سے اپیل کرتی ہیں کہ وہ فوری طور پر چھت میں نصب ہونے والے پنکھوں پر پابندی لگائیں اور لوگ اپنے اے سی یا پھر ٹیبل پنکھوں کو استعمال کریں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ پرتیوشا بینرجی نے ممبئی میں واقع اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی تھی-

وقت اشاعت : 07/04/2016 - 12:50:49