امریکا کے میوزک لیجنڈ مارلے ہیگرڈ انتقال کرگئے

جمعرات 7 اپریل 2016 13:02

امریکا کے میوزک لیجنڈ مارلے ہیگرڈ انتقال کرگئے

نیویارک۔ 7 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔2016ء) امریکا کے میوزک لیجنڈ مارلے ہیگرڈ انتقال کرگئے ۔امریکی میڈیا کے مطابق ان کی عمر 79برس تھی اور وہ اپنی سالگرہ والے دن ہی چل بسے۔

(جاری ہے)

اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے چھ عشروں تک سینکڑوں گانے گائے جن میں سے کئی میوزک چارٹ میں سرفہرست رہے۔ذرائع کے مطابق وہ نمونیا کے باعث گزشتہ روز شمالی کیلی فورنیا میں انتقال کرگئے۔

وقت اشاعت : 07/04/2016 - 13:02:53