ہالی وڈ کی اداکارہ اور گلوکارہ ملی سائرس دنیا کی سب سے زیادہ آمدنی والی ٹین ایج اداکارہ بن گئی

منگل 15 اپریل 2008 12:35

ہالی وڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل۔2008ء) ہالی وڈ کی اداکارہ اور گلوکارہ ملی سائرس دنیا کی سب سے زیادہ آمدنی والی ٹین ایج اداکارہ بن گئی ہے۔پریڈ میگزین کے نئے آنے والے سالانہ شمارے’وٹ پیپل ارن ‘ کے مطابق ملی کی گزشتہ سال آمدنی ایک کروڑ اسی لاکھ ڈالررہی۔ان کی آمدنی کا بڑا حصہ ٹی وی ڈراموں ،فلموں اورمیوزک البم سے حاصل ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

پندرہ سالہ ملی نے آلسن اوون کا ریکارڈ توڑا ہے جنہوں نے اس سے قبل ایک سال میں ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالرز کمائے تھے۔واضح رہے کہ ملی سائرس ٹین ایج گروپ میں سب سے زیادہ آمدنی والی اداکارہ ہیں جبکہ مجموعی طور پر ہالی وڈ میں ایک سال میں سب سے زیادہ آمدنی کا ریکارڈ اوپرا ونفری کے پاس ہے،جن کی آمدنی کا تخمینہ صرف پچھلے سال دو سو ساٹھ ملین ڈالرلگایا گیا۔اس نئے سروے میں ہالی وڈ کی اٹھارہ مشہور ہستیوں کے علاوہ ایک سو بارہ عام لوگوں نے شرکت کی۔
وقت اشاعت : 15/04/2008 - 12:35:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :