اسد امانت علی خان کی برسی منائی گئی

جمعہ 8 اپریل 2016 12:54

اسد امانت علی خان کی برسی منائی گئی

فیصل آباد۔8 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 اپریل۔2016ء )صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کے حامل پٹیالہ گھرانے کے نامور کلاسیکل گائیک اسد امانت علی خان جو 8اپریل 2007 ء کو لندن میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث 54برس کی عمر میں اپنے مالک حقیقی سے جاملے تھے کی نویں برسی جمعہ کو انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی۔

(جاری ہے)

مرحوم کی برسی کے موقع پر ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے الیکٹرانک میڈیانے خصوصی پروگرامات نشر جبکہ پرنٹ میڈیا نے بھی خاص مضامین کی اشاعتو ں کا اہتمام کیا۔

وقت اشاعت : 08/04/2016 - 12:54:39