یش چوپڑا کو ”فین“بہت پسند آتی ‘ شاہ رخ خان

ہفتہ 9 اپریل 2016 13:36

یش چوپڑا کو ”فین“بہت پسند آتی ‘ شاہ رخ خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اپریل۔2016ء) بولی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ اگر انکے بہترین دوست و فلمساز یش چوپڑا زندہ ہوتے تو انھیں فلم فین بے حد پسند آتی۔ سپر سٹار نے بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ وہ فلم کی نمائش کے وقت یش چوپڑا کی کمی شدت سے محسوس کریں گے۔انکا کہنا تھاکہ یش جی نے انکے لئے آخری فلم ”ڈر “کی کہانی تحریر کی تھی۔

علا وہ ازیں انھوں نے یش چوپڑا کی ڈائریکشن میں تیار کی جانے والی آخری فلم جب تک ہے جان میں اداکاری کی تھی۔

(جاری ہے)

انھوں نے بتایا کہ یش راج بینر تلے تیار کی جانے والی فلم فین کی بیشتر فلمبندی بھارتی شہر دہلی میں کی گئی ہے۔واضح رہے سپر سٹار فین میں دوہرا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ ایک طرف 50سالہ اداکار سپر ہیرو جبکہ دوسری طرف پرستار کے روپ میں نظر آئیں گے۔ انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ فین میں صرف ایک ہی گانا ہے اور یہ فلم اپنی نوعیت کی واحد فلم ثابت ہوگی۔ شاہ رخ خان نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انکی فلم انکے پرستاروں کے معیار پر لازماً پورا اترنے میں کامیاب رہے گی۔یاد رہے منیش شرما کی فین 15اپریل کے روز ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

وقت اشاعت : 09/04/2016 - 13:36:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :