بیٹے سے ملاقات کی خواہشمند میڈونا لندن پہنچ گئیں

ہفتہ 9 اپریل 2016 13:36

بیٹے سے ملاقات کی خواہشمند میڈونا لندن پہنچ گئیں

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اپریل۔2016ء) پاپ موسیقی کی ملکہ میڈونا اپنے بڑے بیٹے راکو رچی سے ملاقات کی امید پر لندن پہنچ گئیں۔گلوکارہ کے سابق شوہر گائے رچی چار ماہ تک بیٹے کی کسٹڈی کیلئے جاری قانونی جنگ جیت چکے ہیں۔ ٹیلی گراف آن لائن کی رپورٹ کے مطابق میڈونا جمعے کی صبح لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر اتریں تو سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس تھیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق چار بچوں کی ماں میڈونا برطانیہ اپنے 15سالہ بیٹے کو واپس لیجانے کے منصوبے کے تحت آئی ہیں۔ راکو آجکل اپنے والد گائے رچی ، سوتیلی ماں جیکی اور تین سوتیلے بہن بھائیوں کے ہمراہ رہائش پزیر ہے۔واضح رہے گزشتہ ماہ لندن کے ہائی کورٹ کی جانب سے میڈونا اور انکے شوہر گائے رچی کو ہدایات جاری کی گئیں تھیں کہ وہ اپنے بچے کی پڑھائی اور بہتر مستقبل کی خاطر تصفیہ کر لیں۔ یاد رہے گزشتہ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بھی کہا گیا تھا کہ گلوکارہ کے بیٹے کا کہنا ہے کہ وہ والدہ کے ساتھ نہیں بلکہ والد کے ساتھ رہنا چاہتا ہے

وقت اشاعت : 09/04/2016 - 13:36:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :